پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بروقت سیلز ٹیکس ادائیکی نہ کرنے والی کمپنیوں اور کلبز کو نوٹسز جاری کردیئے

منگل 22 مئی 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بروقت سیلز ٹیکس ادائیکی نہ کرنے والی کمپنیوں اور کلبز کو نوٹسز جاری کردیئے ۔پی آراے ذرائع کے مطابق لاہور جم خانہ کلب نے گزشتہ ماہ کا سیلز ٹیکس تاحال ادا نہیں کیاجس پر لاہور جم خانہ کلب کو45لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکھ چین کلب گزشتہ سات ماہ سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہیں کررہاجس پر پی آر اے نے سکھ چین کلب کو سربمہر کرنے کا عندیہ دے دیتے ہوئے گزشتہ 6ماہ کی سیلز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

جبکہ سکھ چین کلب کے ذمے ایک کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔ پی آ ر اے نے لاہور صفائی کمپنی البیراک کے ذمے ساڑھے تین کروڑ روپے سیلز ٹیکس واجب الادا ہو نے پر ترک کمپنی البیراک کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔