ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ ایف آئی اے کے کانسٹیبل عبدالمنان کا بیان قلمبند

منگل 22 مئی 2018 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ ایف آئی اے کے کانسٹیبل عبدالمنان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔استغاثہ کے گواہ ایف آئی اے کے کانسٹیبل عبدالمنان عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرالیا ۔ ان کے بیان پر جرح اگلی سماعت پر ہوگی۔کیس کی سماعت انتیس مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :