امریکی سینٹر کمانڈ کے کمانڈر کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ ،ْ

پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کااظہار

منگل 22 مئی 2018 23:53

امریکی سینٹر کمانڈ کے کمانڈر کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ٹیلیفونک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) امریکی سینٹر کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کر کے سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ جنرل جوزف نے معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا ۔