باچاخان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع تزئین وآرائش کاکام مکمل ہوگیا ہے

منگل 22 مئی 2018 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) باچاخان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع تزئین وآرائش کاکام مکمل ہوگیا ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ڈویژن زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہوائی اڈے کی توسیع تزئین و آرائش کیلئے تین ارب روپے خرچ کئے ہیں۔باچا خان ائیر پورٹ پر مسافروں کے لئے چار آرام گاہیں بنائی گئی ہیں جس میں بیک وقت ایک ہزار پانچ سو مسافروں کی گنجائش ہے،پانچ نئی برقی لفٹ اور 5 برقی سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے آنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے پارکنگ کی نئی جگہ بھی تعمیر کی گئی ہے۔