صدرمملکت کی تنخواہ اعلٰی ترین سرکاری عہدیداران سےایک روپیہ زیادہ کرنے کی منظوری دے دی گئی

اس وقت صدر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ تنخواہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 مئی 2018 21:40

صدرمملکت کی تنخواہ اعلٰی ترین سرکاری عہدیداران سےایک روپیہ زیادہ کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) :صدرمملکت کی تنخواہ اعلٰی ترین سرکاری عہدیداران سےایک روپیہ زیادہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس وقت صدر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ تنخواہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں صدارتی عہدےکوعزت دینےکامعاملہ زیرغورآیا۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ملک کا سب سے بڑا عہدہ ہے مگر تنخواہ معمولی ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےاہم معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی تنخواہ عہدے کے کسی طور شایان شان نہیں۔

جبکہ کابینہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بعض سرکاری عہدےداران کی پنشن بھی صدرمملکت کی تنخواہ سےزیادہ ہے۔صدرمملکت کا عہدہ بڑا تو تنخواہ بھی سب سے زیادہ ہونی چاہیے۔جس کے بعد صدرمملکت کی تنخواہ اعلٰی ترین سرکاری عہدیداران سےایک روپیہ زیادہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم کی تجویز کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔اس وقت صدر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ تنخواہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ہے۔چیف جسٹس کی تنخواہ کا تخمینہ 12 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہے۔چیف جسٹس کے لیےدیگر الاؤنسز اور مراعات علاوہ ہیں۔اس منظوری کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ ملک میں تمام تنخواہ پانے والوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔