سبیکا شیخ کی نماز جنازہ (کل) حکیم سعید گرائونڈ میں ادا کی جائیگی

منگل 22 مئی 2018 23:50

سبیکا شیخ کی نماز جنازہ (کل) حکیم سعید گرائونڈ میں ادا کی جائیگی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) امریکی ریاست ہیوسٹن میں جاں بحق ہونے والی17 سالہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گرائونڈ یونیورسٹی روڈ پر ادا کی جائیگی جبکہ تدفین شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ کے قبرستان میں کی جائیگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبیکاشیخ کے تایانے کہاکہ میت کے آتے ہی نماز جنازہ اور تدفین کرنے کی کوشش کریں گے، میت بدھ کی صبح تین بجے کراچی پہنچے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سبیکا کے والد نے بتایا تھا کہ امریکا میں دھند ہونے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے، جلد ہی نماز جنازہ کے وقت کا تعین بھی کرلیا جائے گا، جب کہ سبیکا کی کزن شہیرہ میت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گی۔ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ پیرکوہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد حمزہ میں ادا کی گئی۔اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹنر، شوگرلینڈ کے میئر جو، زمرمین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن اور ال گرین نے بھی شرکت کی، جب کہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھیں۔

متعلقہ عنوان :