امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف کا آرمی چیف کو فون

ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

منگل 22 مئی 2018 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرکے ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ کام کے کمانڈر جوزف نے گزشتہ شب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا جنرل جوزف نے امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا جنرل جوزف نے سبیکا کے والدین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔