Live Updates

نواز شریف کے بیان سے منی ٹریل کا مؤقف کمزور ہوگیا،شاہ محمود قریشی

نواز شریف عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی اب دفاع نہیں کرنا چاہتے عمران خان کی بات زمینی حقائق سے مل گئی تو ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 23:50

نواز شریف کے بیان سے منی ٹریل کا مؤقف کمزور ہوگیا،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان سے منی ٹریل کا مؤقف کمزور ہوگیا۔ نواز شریف عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی اب دفاع نہیں کرنا چاہتے۔ عمران خان کی بات زمینی حقائق سے مل گئی تو ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کو منی ٹریل کے لئے بہت وقت دیا گیا نواز شریف عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے۔ آج کے بیان سے نواز شریف نے کیس کو بہت کمزور کردیا اور منی ٹریل کے مؤقف پر نواز شریف مزید کمزور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ مقبول نہیں ہورہا مسلم لیگ (ن) کے لوگ بھی اب دفاع نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی دعوت عام ہوتی ہے بدعنوان سیاستدانوں کی پارٹی میں شمولیت کا مخالف ہوں جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر پارٹی نے سر تسلیم خم کرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاہ کہ میری اور میری جماعت کی خواہش ہے کہ قمر زمان کائرہ جیسے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں کائرہ صاحب کو دعوت دی مگر انہوں نے اپنی جماعت میں رہنے کا فیصلہ کیا ان جیسے لوگ جماعت کی لئے قیمتی اثاثہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ نااہلی کا قانون سب پر لاگو ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا ایک وژن تھا وہ تنہا کھڑے تھے انہوں نے محنت کی جب زمینی حقائق عمران خان کی بات سے مل گئے تو آج ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات