Live Updates

نواز شریف کے جلسوں میں لوگ آتے نہیں لائے جاتے تھے،قمر زمان کائرہ

نواز شریف اگر جیل گئے تو دیکھیں گے کتنے لوگ با ہر نکلتے ہیں سیاست چھوڑ سکتا ہوں ،پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ سکتا پاکستان کی سیاست میں اصول نہیں کرنے جانے والوں سے پارٹیوں کو نقصان ہوتا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 23:50

نواز شریف کے جلسوں میں لوگ آتے نہیں لائے جاتے تھے،قمر زمان کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جلسوں میں لوگ آتے نہیں لائے جاتے تھے نواز شریف اگر جیل گئے تو دیکھیں گے کتنے لوگ با ہر نکلتے ہیں سیاست چھوڑ سکتا ہوں پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ سکتا پاکستان کی سیاست میں اصول نہیں کرنے جانے والوں سے پارٹیوں کو نقصان ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جو کاغذات سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے ہ صرف ان کی اہمیت ہے۔ نواز شریف آج کہ رہے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں قطری شہزادے کوپاکستان کے سفارتخانے میںآنے کا موقع دیا گیا مگر وہ اپنا بیان دینے نہیں آئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جسلوں میںلوگ آتے نہیں لائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف اگر جیل گئے تو پھر دیکھیں گے کہ کتنے لوگ نکلتے ہیں پارلیمنٹ میں نواز شریف نے منی ٹریل کی زاتی وضاحت پیش کی عوام کی عدالت میں وہ جو مرضی کہیں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں سیاست چھوڑ سکتا ہوں مگر پیپلزپارٹی کو نہیںچھوڑ سکتا سیاست میں سیاسی جماعتوں کے اندر رہ کر کمزوریوں کو دور کرنا ہوتا ہے مجھے کسی اور کے ایجنڈے پر بدنام نہ کیا جائے پارٹی چھورنے والوں کو تاریخ اچھے الفاظ میں یاد نہیں کرتی انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میںکوئی اصول نہیں ہیں ہمارے ہاں ابھی جمہوری رویہ طاقت ور نہیں ہوئے جماعتوں میںلوگوں کی شمولیت سے جماعت کو نقصان بھی ہوتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں پہلے جو نیجو لیگ بنی ، پھر (ن )بنی ، پھر (ق) لیگ بن گئی۔

آنے جانے والے لوگوں سے تحریک انصاف کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات