دہشت گردی کو کسی مذہب رنگ یا نسل سے نہ جوڑا جائے ،پاکستان نے فرنٹ لائن ریاست کے طور پر یہ جنگ لڑی ہے،ناصر جنجوعہ

منگل 22 مئی 2018 23:50

دہشت گردی کو کسی مذہب رنگ یا نسل سے نہ جوڑا جائے ،پاکستان نے فرنٹ لائن ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذ ہب رنگ یا نسل سے نہ جوڑا جائے پاکستان نے فرنٹ لائن ریاست کے طور پر یہ جنگ لڑی ہے۔وہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک کے قومی سلامتی بارے سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی جوکہ �ے لے کر 22مئی تک بیچنگ میں منعقدہو ا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کی نیشنل سکیورٹی کونسلز کے نما ئندوں نے شرکت کی ، اس اجلاس میں چین ، روس بھارت ، قزاخستان،کرغزستان ،تاجکستان اور ازبکستان کے نمائند وں نے بھی شرکت کی،جون 2017میں ایس سی او کی مکمل رکنیت ملنے کے بعد پاکستان نے اس اجلاس میں پہلی مر تبہ شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ ایس سی او کے نئے رکن کے طور پر پاکستا ن اس تنظیم (ایس سی او کے خطہ میں پائیدارامن استحکام اور خو شحالی کے اغراض و مقا صد اور آئیڈ لز کا مکمل طو رپر حامی ہے انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے خطہ میں سکیورٹی کے چیلنجز کی نوعیت اور سکیل کا تقا ضا ہے کہ تمام رکن ممالک کو علاقائی امن و سلامتی کو لاحق نئے و پرانے خطرات پر مو ثر طور پر قابو پانا چاہیے اور اس ضمن میں تمام رکن ممالک کو آپس میں تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے ، انہوں نے اس با ت پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی بنیاد پر لڑی جانی چاہیے،دہشت گردی کو کسی بھی مذہب ، قومیت یا نسل سے منسلک نہ کیا جائے اور دہشت گردی کیخلاف تمام کوششیں دوہرے معیارات اور کسی تعصب کے بغیر کی جانی چاہییں ، قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور پاکستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو عشروں میں پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں صف اول میں پیش پیش رہا ہے تاہم جان و مال کے کئی نقصانات کے باجود پاکستان میں دہشت گردی کی لعنت کیخلاف عزم میں کمی نہیں آئی، جنرل ریٹائرڈ جنجوعہ نے ہمسایہ ملک افغانستان میں کئی عشروں پرانے تنازعہ جلد از جلد حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اس ضمن میں انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان افغانیوں کی اپنی قیادت میں ان کے اپنے تنازعہ کے پر امن حل کی کو ششوں میں تعاون جاری رکھے گا ، اجلاس کے اختتام پر تمام سیکر ٹر یوں نے اجلاس کی دستاویز پر ستخط کئے اور اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی پر یس ریلیز پر بھی دستخط کئے ، بعد از اں جنرل ریٹائر ڈ جنجوعہ نے ایس سی او ممالک کے سیکر ٹریز کے ہمراہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے علاقائی سلامتی کے امور پر مختصر تبادلہ خیال کیا، اس ملاقات میں خطہ کو درپیش چیلنجز کے حل اور دیگر سر گرمیوں بارے ایس سی او کے منصوبہ جات بارے بھی تبادلہ خیال کیاگیا ، ایس سی او اجلاس کے موقع پر لفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جنجوعہ نے روس، اربکستان، اور تاجکستان کی قومی سلامتی کے سیکرٹریز کے ساتھ دوطرفہ ملا قاتیں بھی کیں جن کے دوران دوطرفہ سکیورٹی تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،۔