ملک میں حالیہ برسوں میں بجلی کی کمی،حکومتی نا اہلی

ملکی برآمدات 2012-2013میں 25 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5ابر ڈالرز کم ہوکر 20 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئیں

منگل 22 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ملک میں حالیہ برسوں میں بجلی کی کمی اور حکومتی نا اہلی کی وجہ سے ملکی برآمدات 2012-2013میں 25 ارب ڈالر کے مقابلے میں کے مقابلے میں 25 ارب ڈالرز کم ہوکر 20 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ،ماہرین کے مطابق یہ کمی پاکستان میں توانائی کے بحران کی وجہ سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق اگر توانائی کا بحران درپیش نہ ہوتا اور حکموتی مثبت پالیسیاں جاری ہوتیں تو پاکستان میں برآمدات کا حجم 40 بلین ڈالر تک پہنچ جاتیں اور سالانہ پیداواری صلاحیت10 فیصد سے بھی زائد ہو جاتیں اعداد و شمار کے مطابق اگر ملکی برآمدات میں سالانہ 5فیصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا تو ملکی برآمدات 32 ڈالر سے بھی زائد ہوتیں اگر بر آمدات میں کمی نہ ہوتی تو ہمارا بجٹ خسارہ پانچ 16بلین سے کم ہوکر 5 بلین ڈالر رہ جاتا پاکستان میں مالی سال 2013-14 میں بر آمدات 25بلین ڈالر تھیں اگر 2014-15میں ملکی برآمدات کم ہو کر 24 بلین دالر رہ گئیں2015-16میں ملکی برآمدات 3.1بلین ڈالر کم ہوکر 21.9بلین ڈالر رہ گئیںجبکہ 2016-17میں بھی برآمدات 21.9پر ہی رہیں اگر برآمدات میں ان پانچ سال کے دوران پانچ فیصد تک اجافہ ہوتا تو ملکی برآمدات 32بلین ڈالر تک پہنچ سکتی تھیں اگر برآمدات میں دس فیصد اضافہ ہوتا تو برآمدات چالیس بلین ڈالر سے بھی زائد کی ہو سکتی تھیں جبکہ دوسری جانب ملک میں درامدات میں کاطر کواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ پاکستان کا کل ٹریڈ خسارہ 28ارب دالر سے بھی دائد کا ہوچکا ہے پاکستان ایکسپورٹرز کے مطابق ملک میں 61فید برآمدات ٹیکسٹائل کی ہیں ہامرے مقابلے میں اکیلا بنگلی دیش سالانہ 60بلین دالرز کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ بھارت نے بھی چند سالون مین تیس بلین دالر سے زائد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے حکام کا کہنا ہے ملک میں ایک تو بجلی کی کمی کا سامنا ہے دوسرا بجلی انتہائی مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹر ز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایف بی آر نے ٹیکستائل کے پندرہ ماہ سے ریفنڈ ہی جاری نہیں کئے اگر حکومتی پالیسیاں ٹھیک ہوتین تو براآمدات مین اجافہ ممکن تھا ماہرین کا کہنا ہے حکومت نے ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے کوئی مثبر اقدامات نہیں اٹھائے اگر وزیر اعظم ایکسپورٹ پیکج پر بھی عنل درامد کیا جاتا تو آج برآمدات مین کافی اضافہ ہوتا نظر آتا ۔

عباس شاہد