راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالتوں نے ٹارگٹ کلنگ،بارود برآمدگی ، مذہبی منافرت ،ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کیسوں کی سماعت

ان مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 22 مئی 2018 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے ٹارگٹ کلنگ،بارود برآمدگی ، مذہبی منافرت ،ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاگزشتہ روز خصوصی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کیس میں نامزدملزم حبیب اللہ کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 5 جون ،ٹارگٹ کلنگ کیس میںنامزد ملزم عبدالواحد کیخلاف سماعت 23مئی،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم شیر افضل کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 5جون ،ملزم مبین کیخلاف 3گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت4 جون ، جبکہ سی ٹی ڈی کے ہی بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم عبدالکریم کے خلاف سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کیس میںنامزد ملزم نسیم شاہ کیخلاف سماعت 7 جون ،بارود برآمدگی کیس میں نامزدملزم فاروق کیخلاف سماعت 31مئی،ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں نامزدملزم عثمان کیخلاف سماعت 2 جون جبکہ عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے ملزم عبدالوہاب کیخلاف مذہبی منافرت کیس کی سماعت 5 جون ،اغوا برائے تاوان کیس میں نعیم الرحمان کیخلاف سماعت 4 جون ،دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میںنامزدملزم عمران کیخلاف سماعت 4 جون جبکہ ملزم نعمت اللہ کیخلاف سماعت 29مئی تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیں ہیں ۔