ماڈل ٹریسا کیخلاف تین گواہان کی شہادت قلمبند، دیگر کو پیش ہونے کا حکم ، سماعت 28 مئی تک ملتوی

منگل 22 مئی 2018 23:48

ماڈل ٹریسا کیخلاف تین گواہان کی شہادت قلمبند، دیگر کو پیش ہونے کا حکم ..
لاہور ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور کی سیشن عدالت نے غیرملکی ماڈل ٹریسا کیخلاف تین گواہان کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے مقدمے کے دیگر گواہان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی، ایڈیشنل سیشن جج لاہور شاہد منیر نے ملزمہ ٹریسا کیخلاف منشیات کیس کی سماعت کی،عدالت کے روبرو سپرنٹنڈنٹ کسٹم افسر محمد یوسف نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا،عدالت میں ملزم کے وکلاء نے یوسف کے بیان پر جرح مکمل کرلی،عدالت ابتک مقدمے کی تین گواہان کی شہادت قلمبند کرچکی ہے،عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی اور مقدمے کے دیگر گواہان کو طلب کرلیا،ماڈل ٹریسا کیخلاف کسٹم حکام نے چالان مکمل کرکے سیشن کورٹ میں جمع کروا رکھا ہے،غیرملکی حسینا پر ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے۔