Live Updates

خالق آباد وگردونواح میں سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا

منگل 22 مئی 2018 23:46

خالق آباد منگچر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے حکومت کی جانب سے رمضان کے مہینے میں سحری وافطاری کے ا وقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان محض دکھاواثابت ہواعوام رل گئے ہیںان خیالات کااظہارعوامی حلقیوں نے این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ شدیدگرمی اور روزے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ایک عذاب بن گئی ہے ٹیلرحضرات کی پورے سال میں اس مہینے میں کمائی ہوتی ہے وہ پورے سال میں اسی مہینے کے آسرے پرقرضہ کرکے گھرچلاتے ہیں 4سی5گھنٹے مسلسل بجلی کے دوران وہ کیاکاروبار کرسکتے ہیں ہر شعبے زندگی کے ساتھ ساتھ عوام پرلوڈشیڈنگ کے برے اثرات نمودار ہوگئے ہیں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے اس 5سال میں کوئی عملی اقدام نہیں کیے گئے ہیں جوکہ عوام کے ساتھ ظلم اور ملک کے ساتھ غداری ہے بلکہ ہر آنے وال سال بجلی بحران میں اضافہ کرتاہے زندہ قومیں ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن ہم لوگ اب تک ایک بجلی بحران سے بھی نہیںنمٹ سکے ہم عوامی حلقوں خالق آبادمنگچر کی جانب سے اپیل کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم سے کم کرکے سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنایاجائے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات