ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی

منگل 22 مئی 2018 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 10 فیصد سے گھٹ کر 8 فیصد رہ گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ہو گئی، خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہو گئی، ملک بھر میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز 54 فیصد، خواتین ووٹرز 46 فیصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :