Live Updates

بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحاق اللہ ،ْ شہباز شریف کے بیان پر ترجمان پی پی پی پیپلز پارٹی کا رد عمل

چھوٹے میاں پہلے بڑے میاں کی جان چھڑائیں پھر دوسروں پر الزام لگائیں ،ْمولانا بخش چانڈیو

منگل 22 مئی 2018 23:46

بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحاق اللہ ،ْ شہباز شریف کے بیان پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ۔ سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ بڑے میاں پہلے الزام لگاتے پھر معافی مانگتے، چھوٹے میاں بھی الزام لگا کر معافی مانگتے اور پھر الزام لگاتے ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چھوٹے میاں پہلے بڑے میاں کی جان چھڑائیں پھر دوسروں پر الزام لگائیں۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری پر نواز شریف نے جھوٹے مقدمات بنائے جن سے وہ بری ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف روزانہ گلا پھاڑ پھاڑکر گالیاں دینے کے بجائے کرپشن کے مقدمات کا سامنہ کریں، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اللہ معاف کرے پورا کا پورا شریف خاندان کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کیا باپ کیا بیٹا، کیا سسر کیا داماد، شریف خاندان کوئی فرد نہیں جس نے قومی دولت پر ہاتھ صاف نہ کیا ہو، مولابخش چانڈیونے کہاکہ شہباز شریف ہیں کہ روزانہ وہی ٹوپی ڈرامہ کرتے پھرتے ہیں ،ْشہباز شریف سے سوال نیب اور عدالتیں کرتی ہیں اور یہ غصہ آصف زرداری پر نکالتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تو اپنے بھائی کے نہیں ہو سکے تو کسی اور سے کیا سچائی دکھائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں پر اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ نواز شریف نے اپنی کرپشن کا مدعہ اپنے مرحوم باپ اور بیٹوں پر ڈال دیا، کیسے لوگ ہیں یہ ،ْانہوںنے کہاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا بیٹوں کو برطانوی شہریت دلوائے تو اندازہ لگ جاتا ہے اسے پاکستان کتنا عزیز ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات