نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے ابھی نہیں ہوا ،شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کرینگے ، وزیراعظم

منگل 22 مئی 2018 23:46

نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے ابھی نہیں ہوا ،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے ابھی نہیں ہوا ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کرینگے ۔ نیب کالا قانون ہے ختم نہ کرنا ہماری غلطی ہے۔ نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں ۔ نواز شریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا۔

الیکشن 2018 کے انعقاد کیلئے 28 جولائی آخری تاریخ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے درمیان ملاقاتوں میں ابھی تک نگران وزیراعظم اتفاق رائے نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن 2018 ء کے انعقاد کیلئے 28 جولائی آخری تاریخ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مختلف تشبیہات دی جاتی ہیں اشاروں کی سیاست ہم نے پیچھے چھوڑ دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا ۔ نواز شریف نے یہ بات نہیں کہی کہ یہاں سے لوگ ممبئی بھیجے گئے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں انکے بیانیے کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو توڑنے کیلئے بنائی گئی تھی ۔ نیب کالا قانون ہے سیاست میں مداخلت ہے ۔ ہم سے غلطی ہوئی ہے نیب کا کالا قانون ختم کرنا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کرینگے ۔