پی ایس پی کا فکر وفلسفہ اور نظریہ مظلوم عوام کیلئے ہے ، چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال

کراچی میں بسنے والے پختون سمیت دیگر قومیتوں کے افراد اپنے روشن مستقبل کے لئے پی ایس پی کے ساتھ کھڑے ہیں

منگل 22 مئی 2018 23:42

پی ایس پی کا فکر وفلسفہ اور نظریہ مظلوم عوام کیلئے ہے ، چیئر مین پی ایس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کا فکر وفلسفہ اور نظریہ مظلوم عوام کیلئے ہے اور مظلوم عوام ملک میں پائی جانے والی ہر قومیت میں موجود ہیں اور اب ہر قومیت کے مظلوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،کراچی میں بسنے والے پختون سمیت دیگر قومیتوں کے افراد پی ایس پی کے ساتھ کھڑے ہیں اپنے روشن مستقبل کے لئے اورانشاء اللہ آنے والے الیکشن میں پی ایس پی لیاقت آباد و ناظم آباد سے ہی نہیں بلکہ الآصف اسکوئر اور قائد آباد سے بھی سوئپ کرے گی۔

ان خیالات اظہار انہوںنے اکا خیل برادری کی دعوت پر الآصف اسکوائر پرمنعقدہ تقریب خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر رکن نیشنل کونسل آفاق جمال بھی تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور تجاراتی مرکز ہے اوریہاں پر تمام قومتوں کے لوگ پیار محبت اور بھائی چارے رہے ہیںلیکن بعض قوتوںنے اپنے ذاتی مفادات اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف قومیتوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرکے لڑرہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ نفرتیں پیدا کرنے والے کبھی کسی بھی قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کا مقصد امن آشتی نہیں نفرتیں پھیلانا ہے انہوںنے کہاکہ اب کسی کو نفرت کی سیاست نہیں کرنے دینگے۔ ہم نے نفرت کی سیاست کو دفنا دیا ہے،ہم اس سے سیاسی اختلاف تو رکھ سکتے ہیں مگر اس سے دشمنی نہیں رکھیں گے اورسبز ہلالی پرچم کو ماننے والا چاہے کسی بھی قومیت و مذہب سے تعلق رکھتا ہو ہمارا بھائی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں میری کمیونٹی کے لوگ مجھ سے پہلے آنے کا سوچتے بھی نہیں تھے ہمارے اس نظریئے کی فتح ہے کہ جب آج ہم الآصف اسکوئر یا کٹی پہاڑی آتے ہیں تو یہاں کے بسنے والے پٹھان ہم پر پھول نچھاور کرتے ہیںجب میں کراچی ڈویژن سے نصیر خان کو لے کر ناظم آباد اور لیاقت آباد جاتا ہوں تو لوگ اس پہ پھول نچھاور کرتے ہیں۔ اس مو قع پرسہراب گوٹھ پر منعقد کارنر میٹنگ میں پختونوں کی مختلف برادریوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور چیئرمین پی ایس پی سے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔