کراچی،رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 22 مئی 2018 23:37

کراچی،رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان فہد پاشا، اختر جمال اور عبد الحق کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد واداتوں میں ملوث ہیں۔

شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر صدیق عرف مامون کو گرفتار کیا جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔