حیدرآباد، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے سروے شروع

منگل 22 مئی 2018 23:39

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے سروے شروع کردیا گیا ہے حیدرآباد ضلع کے تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کا ڈی آر اوز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز از خود اپنے عملہ کے ساتھ ان عمارتوں کا دورہ کرکے جائزہ لے رہے ہیں جہاں آئندہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔