وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ کے دفتر میں میڈیا پالیسی کے حوالے سے اجلاس
منگل 22 مئی 2018 23:33
(جاری ہے)
کسی بھی ناگہانی صورتحال کی کوریج کرتے وقت میڈیا کی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں مگر ہم چاہتے ہیںکہ میڈیا کے نمائندے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچیں اور عافیت سے اپنا کام سرانجام دے سکیں ۔
سیکریٹری اطلاعات محمد طیب لہڑی نے کہا کہ ہم سب کو ملکر میڈیا اور میڈیا کے نمائندوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے جس سے عوام کو شفاف خبروں کی ترسیل اور میڈیا کے نمائندوں کی حفاظت ممکن ہوسکے ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بلال خان کاکڑ نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ میڈیا کے ساتھ ناشائستہ رویہ اختیار کرے ہم میڈیا کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔ میڈیا پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تحقیق کرکے مصدقہ خبروں کو جاری کریں ۔ جلدی میں جاری کردہ غیر مصدقہ خبروں کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ میڈیا کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا اور محکمہ اطلاعات کے قوائد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایک پالیسی مرتب کردہ پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس کے آخرمیں یہ فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور خبروں کی شفافیت اور حساسیت کو مقدم رکھتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ سوشل میڈیا پرگمراہ کن اور غیر مصدقہ پیغامات دینے والوں کیلئے بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیااس موقع پر صدر پریس کلب کوئٹہ رضا الرحمن نے کہا کہ جلد میڈیا ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر میڈیا کی سطح پر بنائی جانے والی کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.