قائد ایوان میرعبدالقدوس بزنجو نے نئے مالی سال کے منظورشدہ اخراجات کے گوشوارے اورسالانہ میزانیے ایوان میں پیش کئے،اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا

منگل 22 مئی 2018 23:33

کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مالی سال 2018-19 کے بلوچستان بجٹ کی منظوری کے بعد قائد ایوان میرعبدالقدوس بزنجو نے نئے مالی سال کے منظورشدہ اخراجات کے گوشوارے اورسالانہ میزانیے ایوان میں پیش کئے آئین آرٹیکل 122 تحت 2 کھرب 30 ارب 70 کروڑ 90 لاکھ 44 ہزار روپے کے 47 غیرترقیاتی اخراجات کے میزانیے جبکہ 88 ارب 24 کروڑ9 لاکھ 283 روپے کے ترقیاتی اخراجات کے میزانیے پیش کئے گئے آئندہ مالی سال 2018-19 کے صوبائی بجٹ میں 3 کھرب 18 ارب 95 کروڑ 83 لاکھ 27 ہزار روپے مجموعی فنڈز رکھے گئے ہیں بعد میں ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

رواں پارلیمانی سال کے د وران صوبائی اسمبلی کایہ 104 واں اجلاس تھا پانچ سال کے دوران 117 غیرسرکاری 118 سرکاری قراردمنظورکی گئیں 385 سوالات اٹھائے گئے 318 سوالات کونمٹادیاگیااسپیکر پانچ سالہ کارکردگی کی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 112 تحریک التواء ایوان میں موصول ہوئی 79 تحریک پربحث ہوئی 39 نمٹادیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ آئینی مدت کے دوران 30 توجہ دلاؤ نوٹس 12 تحریک استحقاق پیش کی گئی 36 معلومات پر اسپیکرنے رولنگ دی اسمبلی کے قوانین میں 59 ترامیم کی گئی پانچ سالہ کارکردگی میں اسپیکر نے تمام ایوان کارکردگی کوسراہا ۔