روزہ صبر اورتقویٰ کادرس دیتا ہے،تکلیف کے باوجود مسکرانا کمال ہے، حضور نبی کریم ؐ کیساتھ اگر کوئی سختی سے پیش آتا تو آپ ؐجواب میں نرمی وشفقت فرماتے،ناروا سلوک پر حلم وبردباری کامظاہرہ کرتے اور مسکرادیتے،جو جتنی بد اخلاقی کرتا جاتا آپ ؐ کا حلم اور اخلاقیات اتنا ہی بڑھتا جاتا، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری کا تربیتی اعتکاف کے شرکاء سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 23:33

روزہ صبر اورتقویٰ کادرس دیتا ہے،تکلیف کے باوجود مسکرانا کمال ہے، حضور ..
کوئٹہ۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ روزہ صبر اورتقویٰ کادرس دیتا ہے،تکلیف کے باوجود مسکرانا کمال ہے،حضور نبی کریم ؐ کیساتھ اگر کوئی سختی سے پیش آتا تو آپ ؐجواب میں نرمی وشفقت فرماتے،ناروا سلوک پر حلم وبردباری کامظاہرہ کرتے اور مسکرادیتے،جو جتنی بد اخلاقی کرتا جاتا آپ ؐ کا حلم اور اخلاقیات اتنا ہی بڑھتا جاتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30دن کے تربیتی اعتکاف کے شرکاء سے بذزیعہ ویڈیو لنک بعد نمازفجر بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب کو ئی ہمارے ساتھ بد اخلاقی کے ساتھ پیش آئے تو ہمیں چاہئے کہ اس کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور حلم وبردباری کا مظاہرہ کریں،اپنے بھائی کو دیکھ کر مسکرانا بھی صدقہ ہے،گھر پر جانے والے مسکراتے ہوئے جائیں،منہ چڑھا کر جانے سے اچھا تاثر قائم نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

مولانا عمران عطاری نے کہا کہ انسان اپنے مزاج کو خود ہی پہچان سکتا ہے،ترتیب کا اسلام میں بڑا حصہ ہے،اسلام ودین صفائی وستھرائی کو پسند کرتا ہے، آپ ؐ کو خوشبو پسند تھی،آپ ؐ کے جسم اطہر سے خوشبو آتی تھی جس راہ سے گزر جاتے وہ راستہ بھی معطر ہوجاتا تھا۔صحابہ کرام آپ ؐ کو خوشبو سے تلاش کرلیتے تھے۔آج بھی عشاق کو خوشبو آتی ہے۔ مولانا عمران عطاری نے کہا کہ آپ ؐ خوشبو کا تحفہ رد نہ فرماتے،آپ کا چہرہ نہایت خوبصورت تھا،آپ ؐ نفاست پسند تھے،سر پر تیل لگاتے تھے اور سربند باندھتے تھے،اپنے غلاموں کو بھی صفائی ستھرائی کے بارے میں درس دیا کرتے تھے،اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے لہٰذاہمیں بھی چاہئیں کہ ہم بے ترتیب زندگی کو ترتیب میں لائیں،زندگی کو اچھے انداز کے ساتھ گزریں،اپنے لباس،اٹھے بیٹھنے سمیت روز مرہ کے معاملات کا جائزہ لیں،کوئی آپ کو دیکھ کر شرمندہ نہ ہو نہ ہی آپ کسی کے سامنے شرمندہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :