اٹک، نواز شریف اور مریم نواز کل لالہ زار سٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

منگل 22 مئی 2018 23:31

اٹک، نواز شریف اور مریم نواز کل  لالہ زار سٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف،انکی صاحبزادی مریم نواز کل 23مئی بروزبدھ اٹک میں لالہ زار سٹیڈیم میںورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس ورکرز کنونشن کو فول پروف بنانے کیلئے ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے 23 مئی کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا سیکورٹی پلان کے مطابق 2 ایس ڈی پی اوز ، 3 انسپکٹرز ، 9 ایس ایچ اوز ، 87 اپر سپارڈینیٹ ، 41 ہیڈ کنسٹیبلان ، 519 کنسٹیبلان اور 21 لیڈی کنسٹیبلان کو تعینات کیا گیا ڈی پی او نے اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل عملہ کو بھی اس بابت سختی سے احکامات جاری کئے کہ پورے جلسہ گاہ اور روٹ کی سویپنگ بذریعہ جدید آلات اور سنیزنگ ڈاگز کی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہی فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر ڈی پی او نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔