اہلیان بانڈہ صاحب خان، کوکل برسین اور چمہڈ کا ہزارہ موٹر وے پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے شدید احتجاج

منگل 22 مئی 2018 23:29

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اہلیان بانڈہ صاحب خان، کوکل برسین اور چمہڈ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے قریب ہزارہ موٹر وے کو احتجاجاً بلاک کر دیا، سی پیک پراجیکٹ پر کام تعطل کا شکار ہو گیا۔ اہلیان علاقہ نے مطالبہ ہے کہ انہیں سی پیک فنڈز میں سے فلائی اوور تعمیر کر کے دیا جائے اور جب تک فلائی اوور تعمیر نہیں ہو جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد بابو جاوید اقبال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پریشانی میں اہل علاقہ کے ساتھ کھڑے ہیں، فلائی اوور کی تعمیر کیلئے جو ممکن کوشش ہوئی وہ کریں گے۔ سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر ظفر محمود این ایچ اے حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے مطالبات سنے اور کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے فائل حکام بالا کو بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :