کمشنر ہزارہ نے ایبٹ آباد سبزی منڈی موڑ پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کا نوٹس لے لیا

این ایچ اے فی الفور سبزی منڈی موڑ پر سڑک کو کشادہ کرے، ان بیلنس موڑوں کو انجینئر کی نگرانی میں ٹھیک کیا جائے ایوب پل کے قریب کرش مشینوں کو ختم کر کے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ، اے سی کی سربراہی میں کمیٹی 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی

منگل 22 مئی 2018 23:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کمشنر ہزارہ اکبر خان نے ایبٹ آباد میں پیش آنے والے حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو سبزی منڈی موڑ پر سڑک کو فی الفور کشادہ کرنے کی ہدایت کر دی، منڈی موڑ پر ٹریفک کے شدید دبائو کے باعث حادثات میں آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، ایوب پل کے قریب کرش مشینوں کو ختم کر کے وہاں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کی جائے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ کمشنر ہزارہ کو پیش کرے گی۔

یہ ہدایات انہوں نے منگل کو کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر، قائم مقام ڈی پی او ایبٹ آباد سونیا شمریز، تحصیل ناظم اسحق سلیمانی، ٹی ایم او ایبٹ آباد دانش اقبال، صدر پریس کلب ایبٹ آباد شاہد چوہدری، سردار شفیق اور این ایچ اے کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوب پل کے قریب کرش مشینوں کو فی الفور ختم کیا جائے گا اور پل کے اطراف پر دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔

کمشنر ہزارہ اکبر خان نے شاہراہ ریشم پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کی سرزنش کی اور سبزی منڈی موڑ پر سڑک کو فی الفور کشادہ کرنے کی ہدایت کی۔ ،اور ان بیلنس موڑوں کو انجینئرز کی سربراہی میں ٹھیک کیا جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو سات یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :