وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمانی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس

اجلاس کے دوران فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد سے متعلق قانونی امور زیر بحث لائے گئے

منگل 22 مئی 2018 23:51

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمانی اور مختلف سیاسی جماعتوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمانی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم چیمبر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیریں رحمن، شاہ محمود قریشی، سیّد نوید قمر، شیریں مزاری، سرتاج عزیز، آفتاب احمد خان شیرپائو، حاجی غلام احمد بلور، الحاج شاہ جی گل آفریدی، صاحبزادہ طارق الله، میاں حاصل بزنجو، زاہد حامد، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، بیرسٹر ظفر الله خان، محمود بشیر ورک، خالد مقبول صدیقی، بلال رحمن اور سیّد غازی گلاب جمال نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد سے متعلق قانونی امور زیر بحث لائے گئے۔