ایف آئی اے کی ٹیم کی کارروائی،سستا عمرہ کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

منگل 22 مئی 2018 23:51

ایف آئی اے کی ٹیم کی کارروائی،سستا عمرہ کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ ..
گوجرانوالہ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء)ایف آئی اے کی ٹیم نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے سستا عمرہ کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ہزاروں پاسپورٹ اور دستاویزات برآمدکر لیں ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ مختلف ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی تھی کہ سیالکوٹ میں ایک گروہ سستا عمرہ کے نام پر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر فوری کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسپکٹر وسیم ڈار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیاجس پر ایف آئی اے ٹیم نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے تین ملزمان احمد جاوید،محمد حمزہ نثار اور قاسم کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6385پاکستانی پاسپورٹ برآمدکرلیے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان سادہ لوح لوگوں کو 10ہزار روپے میں عمرہ کروانے کا لالچ دیکر فراڈ کر رہے تھے جن کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔