ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے انٹر ڈویژن پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور پانچ برونز میڈل حاصل کر لیے

منگل 22 مئی 2018 23:22

ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے انٹر ڈویژن پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ ..
ڈی جی خان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے انٹر ڈویژن پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور پانچ برونز میڈل حاصل کر لیے ․ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی کے مطابق انٹر ڈویژن پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں ڈیرہ ڈویژن کے شاہ احمد اور اسامہ جاوید نے گولڈ میڈل ، حارث ، راحت علی ، عمر فاروق ، ثانیہ او رہانی جاوید نے برونز میڈل حاصل کیے ․ انہو ںنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ․ نوجوان نسل میں کھیلوں کی طرف رحجان بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :