Live Updates

․ دکھی انسانیت کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے ، پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے متعدد ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات کا خیال رکھا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سی ٹی سکین، نئے تعمیر ہونے والے ایمر جنسی بلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 23:19

․ دکھی انسانیت کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے ، پنجاب حکومت نے صوبہ ..
اوکاڑہ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) دکھی انسانیت کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے اور پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے متعدد ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات کا خیال کرتے ہوئے ادویات ،کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات جن میں سی ٹی سکین ،ڈائیئلاسز ، کارڈیالوجی ، گائنی ،ہیپاٹائٹس کے وارڈزاورڈیجیٹل ایکسریز مشینیں بھی فراہم کیں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سی ٹی سکین، نئے تعمیر ہونے والے ایمر جنسی بلاکس کے افتتاح کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر، سیکریٹری ہیلتھ علی جان ، ڈاکٹر ارشاد احمد، ریاض الحق ، رائو اجمل اور چوہدری ندیم عباس ربیرہ ایم این ایز اور جاوید علائوالدین ایم پی اے، رائے نور کھرل ،ڈاکٹر سیف وڑائچ ، ڈاکٹر شبیر احمد چشتی ایم ایس، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں، شہریوں صحافیوں اور مختلف سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں سولہ کروڑ کی لاگت سے اپ گریڈیشن سے اس ہسپتال کا معیار لاہور،کراچی کے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ہم پلہ ہوگا۔ اب مریضوں کے لئے ہر طرح کے ٹیسٹ جو باہر سے کروانا پڑتے تھے وہ بھی بالکل مفت ہسپتال میں مہیا ہوںگے۔انھوں نے کہ اگر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنی اور مجھے خدمت کا موقع ملا تو اوکاڑہ کے لئے 250 بستروں پر مشتمل جدید طرز کا ایک اور ہسپتال بنائونگا جبکہ دیپالپور تحصیل ہسپتال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دیا جائیگا۔

شہباز شریف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سو دن میں ملک کی ترقی کا سوشہ چھوڑ کر عوام کو سبز باغ دکھا رہا ہے جبکہ کے پی کے میں پانچ سالوں میں جو ترقی بتا رہے ہیں اس سے کہیں زیادہ پنجاب میں ہوئی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات