کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے ، عبیداللہ بابت

مسلم لیگ(ن) سے وفا نہ کرنے والے ایوان سے کیا کریں گئے،اسپیکر کا رویہ پشتون دشمن پر مبنی تھا،نگران سیٹ اپ کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، رہنماء پشتونخواملی عوامی پارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ بابت نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اسپیکر کا رویہ پشتون دشمن پر مبنی تھا مسلم لیگ(ن) سے وفا نہ کرنے والے ایوان سے کیا وفا کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے اور پشتون علاقوں میں ان کا کوئی وجود نہیں ہے پشتون عوام پشتون پرستی پر ووٹ دیتے ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا عبید اللہ بابت نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہیں اور بجٹ میں مخصوص علاقوں کو ترجیح دی گئی نگران سیٹ اپ کے لئے حکومت کا اپوزیشن سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا اور مجھے نہیں لگ رہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے حکومت اور اپوزیشن اتحاد کرینگے اگر ملک میں وقت پر عام انتخابات نہ ہوئے تو ملک بحرانوں سے دوچار کرینگے کیونکہ ضیاء کے دور میں11 سال تک ملک میں انتخابات نہ ہوئے ملک آج تک بحرانوں میں پھسا ہوا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کی بقاء اسی میں ہے کہ وقت پر عام انتخابات ہو اسپیکر کا رویہ پشتون اراکین کیساتھ ٹھیک نہیں تھا اور پشتون دشمن رویہ اپنایا گیا جو کوئی اپنی جماعت سے وفا نہ کر سکے وہ ایوان سے کیا وفا کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جن کا کوئی ضمیر نہیں ہے اور پشتون علاقوں میں مذکورہ جماعت کوکوئی سیٹ نہیں ملے گی کیونکہ پشتون عوام پشتون پرستی پر ووٹ دیتے ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے اور یہاں سیاسی روایات کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ جمہوری روایات کو برقراررکھتے ہوئے ہمیشہ جمہوری جدوجہد پر یقین کی ۔