Live Updates

100دن کاٹوپی ڈرامہ پلان کے ذریعے عوام کو سبزباغ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے،امیرمقام

منگل 22 مئی 2018 23:19

100دن کاٹوپی ڈرامہ پلان کے ذریعے عوام کو سبزباغ دکھانے کی کوشش کی جارہی ..
سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شرم اورحیاکی بھی کوئی حدہوتی ہے کہ صوابی کے بنجرزمینوںپر10کلومیٹرایکسپریس وے کاافتتاح کرکے سوات موٹروے کانام دیدیا، صوبائی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرض بھی لیااورایف ڈبلیو او کو25سال کیلئے ٹھیکے پربھی دیدیامگرپھربھی پائیہ تکمیل تک پہنچانہ سکے، پانچ سال قبل اگر عمران خان اورپرویزخٹک پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی شاگردی کرتے توشاید تحریک انصاف کی حکومت کوئی ڈھنگ کاکام کرلیتی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اب 100دن ٹوپی ڈرامہ پلان کے ذریعے ایک بارپھرعوام کوسبزباغ دکھاکردھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،100دن کے پلان سے قبل عمران خان ایک بلین ٹری،350ڈیمز،وزیراعلیٰ ہائوس کولائبریری میںتبدیل کرنے سمیت دیگردعووں کوعملی جامہ پہنانے میںناکامی پرعوام کوجواب دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کوجھوٹ اوردھرنوںکے سوا کچھ نہیںدیا،انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی100دن ٹوپی ڈرامہ پلان میںعوام نہیںآئیںگے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ عوام کی نظریںصرف پاکستان مسلم لیگ(ن) پرلگی ہوئی ہیں اورانشاء اللہ جس رفتارسے پنجاب اور لاہور ترقی کی راہ پرگامزن ہوئے ہیںبالکل اسی طرح اقتدارمیںآنے کے بعدخیبرپختونخوااورپشاورکوترقی کی راہ پرگامزن کریںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات