Live Updates

تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر یکسو اور متحد ،سینئر قائدین کے اجلاس بارے منفی اطلاعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

منگل 22 مئی 2018 23:15

تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر یکسو اور متحد ،سینئر قائدین کے اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ سینئر قائدین کے اجلاس کے بارے میں منفی اطلاعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ سینئر قائدین کے مابین اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد اور قیاس آرائیوں کا نتیجہ ہیں،بلاتصدیق ایسی اطلاعات کی اشاعت غیر ذمادارانہ طرز صحافت کا اظہار ہے، تحریک انصاف کی قیادت مکمل طور پر یکسو اور متحد ہے، ہمیشہ کیطرح آج کے اجلاس میں مکمل مشاورت اور اتفاقِ رائے سے اہم فیصلے کئے گئے، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مفصل اعلامیے کے اجرائ کے باوجود اس قسم کی افواہ سازی انتہائی قابل مذمت ہے، قیاس آرائیوں اور ناقص معلومات کی بنیاد پر افواہوں کا بازار گرم کرنے کی بجائے ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے،۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات