دینی قوتیں بیدار ہیں اور سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے،صابرحسین اعوان

پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن و سنت کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا،صدر ایم ایم اے پشاور

منگل 22 مئی 2018 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ دینی قوتیں بیدار ہیں اور سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن و سنت کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا ۔ جو عناصر دینی اقدار اور نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے اور ملک کو لبرل بنانے کی سوچ رکھتے ہیں ایم ایم اے ان کا ہر محاز پر مقابلہ کرے گی ۔

آئندہ انتخابات میں مذہبی طبقات کا ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا ۔قوم خواب دکھانے والوں کے دھوکے میںمزیدنہیںآئیں گے ۔ متحدہ مجلس عمل پارٹیاں بدلنے والوں کے مدمقابل ایسا اتحاد ہے جو آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب ایم ایم اے کی باری ہے اور متحدہ مجلس عمل ان شاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ بریگیڈیئر (ر) محمد یونس کے رہائش گاہ پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اعزاز میںدیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر بریگیڈئیر (ر)محمد یونس ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ، این اے 28 امیر افتخار خان ، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال ، نائب امراء ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران بھی موجو د تھے ۔ صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ