اصلی کرنسی نوٹوں کے سیکورٹی فیچر زتک جعلی کرنسی بنانے والے نہیں پہنچ سکے،آفتاب احمد

منگل 22 مئی 2018 23:11

اصلی کرنسی نوٹوں کے سیکورٹی فیچر زتک جعلی کرنسی بنانے والے نہیں پہنچ ..
ملتان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کرنسی نوٹوں کوزیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کیلئے ان میں جوفیچر رکھے گئے ہیں وہاں تک ابھی تک جعلی کرنسی بنانے والی نہیں پہنچ سکے تاہم ابھی بھی نقل بمطابق اصل کادھوکہ دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔کرنسی نوٹوں کے سیکورٹی فیچر زاورجعلی کرنسی کی پہچان کے حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیراہتمام ایوان تجارت وصنعت ملتان میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے موقع پرسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجرآفتاب احمد نے بتایاکہ جعلی کرنسی کی پہچان کی مشین اب ہربینک حتیٰ کہ کاروباری سیکٹرزمیں بھی لگائی گئی ہیں جن میں ان جعلی نوٹوں کی فوراًًشناخت ہوجاتی ہے ۔

تاہم ’’مشین اتھینٹکیٹنگ‘‘کایہ کام جوابھی تک ملک کے 30شہروں میں ہورہاتھاآئندہ مالی سال سے ملک بھر میں شروع کردجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جوجعلی نوٹ پکڑے جاتے ہیں ان کے فیچرز کابغورمعائنہ کیاجاتاہے تاکہ دیکھا جائے کہ جعل سازوں نے کس کس فیچر کی کاپی کی ہے تاہم ابھی تک ایک بھی ایک ایساجعلی نوٹ نہیں ملا جوبالکل اصلی جیساہو۔انہوںنے کہاکہ جس کسی کے پاس سے جعلی نوٹ پکڑاجائے توجرم دارہے تاہم بینکرز کوچاہیے کہ وہ دیکھیں کہ آیاایساغیرارادی طورپرہواہے یاپھر ارادی طورپر۔

اسی طرح جوکیش آفیسر جعلی نوٹ لے لیتاہے تواس پربھی اس نوٹ کی مالیت سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتاہے جس کامقصد یہی ہے کہ لین دین میں بہت احتیاط برتی جائے ۔انہوںنے کہاکہ اصلی نوٹوں کے کچھ سیکورٹی فیچرز ایسے ہیں جوصرف تھوڑی سے توجہ اورپریکٹس سے یادکئے جاسکتے ہیںاس سے ہم جعل سازوں کو پکڑسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ کوئی بھی ادارہ یاتنظیم اگرچاہے تو ہم اس سلسلے میں ان کو آگاہی دینے کو تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :