کراچی، سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی منشور میں بلند بانگ دعووں کی بجائے زمینی حقائق کو ضرور سامنے رکھیں،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

اب زمانہ بدل گیا اورعوام بیدار ہوچکے ہیں، ن لیگ نے اپنی پوری انتخابی مہم میں ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے نام پر چلائی مگر موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے،امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 22 مئی 2018 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی منشور میں بلند بانگ دعووں کی بجائے زمینی حقائق کو ضرور سامنے رکھیں، اب زمانہ بدل گیا اورعوام بیدار ہوچکے ہیں، ن لیگ نے اپنی پوری انتخابی مہم میں ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے نام پر چلائی مگر موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نہیں نکل سکے ہیں جو کہ انکے پارٹی منشورکے دعووں ووعدوں کی سراسر نفی ہے،عوام آئند ہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے چوروں اور جھوٹوںکا احتساب کرے۔

تزکیہ نفس اور تقویٰ کے حصول کیلئے جو حیثیت روزے کو حاصل ہے و ہ شاید کسی اور عبادت کو نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کینٹ میں منعقدہ عوامی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان مسلمانوں کی ٹریننگ کا مہینہ ہے،جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ گذارا وہ کامیاب ہوگیا۔دریں اثناء صوبائی امیر نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں زوردیاکہ حکومت شہر میں پانی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت شہریوں کو گرمی سے بچاء کے لیئے اقدامات کرے۔#