کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 42 تک پہنچ گیا

منگل 22 مئی 2018 23:06

کراچی میں سورج  آگ برسانے لگا، پارہ 42 تک پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل کو بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہی اور شہرِ قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں دن 2 بجے درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر میں شمال مغرب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :