لاہور میں گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ‘ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 22 مئی 2018 23:06

لاہور میں گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ‘ کسی قسم کا کوئی جانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور میں گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ہو گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈ یارپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں گرین لائن ٹرین اور مال گاڑی کی آپس میں ٹکر ہو گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹرینوں کے تصادم مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس تصادم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے ،ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :