نیب میں مختلف کیسز میں زیر تفتیش احد چیمہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

احد چیمہ کروڑوں روپے کی جائیدداوں اور کاروبار کے مالک نکلے‘ ایک کروڑ مالیت کی ایک عدد غیر رجسٹرڈ پراڈو گاڑی بھی ہے‘ احد چیمہ نے دو ہنڈا سوک اور دو ہنڈا سٹی گاڑیاں اپنے نام پر بک کروا رکھی ہیں‘ احد چیمہ موضع کرباٹھ میں زرعی اراضی اور بیرون ملک پولٹری فارم اور امریکا کی میری لینڈ سٹیٹ میں احد چیمہ6 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں‘ احد چیمہ نے اپنے بھائی احمد سعود چیمہ کے نام پر 2 لاکھ ڈالر امریکا بھجوائے‘ذرائع نیب

منگل 22 مئی 2018 23:06

نیب میں مختلف کیسز میں زیر تفتیش احد چیمہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) نیب میں مختلف کیسز میں زیر تفتیش احد چیمہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ احد چیمہ کروڑوں روپے کی جائیداد اور کاروباروں کے مالک نکلے۔نیب کے مطابق احد چیمہ کے پاس ایک کروڑ مالیت کی ایک عدد غیر رجسٹرڈ پراڈو گاڑی بھی ہے۔ احد چیمہ نے دو ہنڈا سوک اور دو ہنڈا سٹی گاڑیاں اپنے نام پر بک کروا رکھی ہیں۔

احد چیمہ موضع کرباٹھ میں زرعی اراضی اور بیرون ملک پولٹری فارم اور امریکا کی میری لینڈ سٹیٹ میں احد چیمہ6 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں۔ احد چیمہ نے اپنے بھائی احمد سعود چیمہ کے نام پر 2 لاکھ ڈالر امریکا بھجوائے۔عارف والہ میں رانا احسان کے نام پر رجسٹرڈ کولڈ سٹوریج بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے۔ احد چیمہ کی جانب سے سرگودھا میں بھی کرشنگ کا کاروبار بھی کیا جا رہا ہے نیب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کالج کی برانچ میں 4 کروڑ کی سرمایہ کاری احد چیمہ نے کی۔

(جاری ہے)

بیدیاں روڈ پر 15 کنال 5مرلہ اراضی کے مالک بھی احد چیمہ ہیں۔40 لاکھ مالیت کے 2 آئل ٹینکر احد چیمہ کی جائیداد میں شامل ہیں، جائیداد میں 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی شہر میں اراضی بھی احد چیمہ کے نام پر موجود ہیں۔ میزان بنک میں 30 لاکھ روپے انوسٹمنٹ بھی کر رکھی ہے۔ احد چیمہ نے سال 2017 کی انکم ٹیکس ریٹرن میں ایف بی آر کے روبرو خود کواندرون ملک اربوں روپے مالیت کی 21 جائیدادیں جائیدادوں کا مالک بتایا ہے ریٹرن کے مطابق احد چیمہ، کوٹ مومن میں 20 کنال زرعی اراضی، بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134 کنال 12 مرلہ اور 113 کنال 19 مرلے زرعی اراضی، لاہور کے کرباٹھ گائوں تحصیل کینٹ میں 2 کروڑ روہے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، لاہور کینٹ میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8 کنال کے پلاٹ، موضع کرباٹھ لاہور کینٹ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی 28 کنال 28 مرلے زرعی اراضی، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، موضع جھلکے تحصیل ماڈ ل ٹائون لاہور میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی ہے اس کے علاوہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر D 70۔

1 کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر 71، بنک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ لاہو ر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ، سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ A1، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر1004ڈی، ایف آئی اے ایمپلائز ہائوسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ، فیدڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فائونڈیشن (پی ایچ ایف)میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ، ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسکام آباد میں قسطوں پرلئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف جی، 13 میں بھی قسطوں پر لیے گئے واضح رہے کہ نیب احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ایل ڈی ای سٹی میں بے ضابطگیوں، قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے، اور پیراگون ہاسنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔