نیب میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھیکیخلاف کرپشن کا مقدمہ خارج ،ناقابل عمل قرار دیدیا

منگل 22 مئی 2018 22:52

نیب میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھیکیخلاف کرپشن کا مقدمہ خارج ،ناقابل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے انہیں ناقابل عمل قرار دے دیا۔نیب لاہور نے 14مئی کو ایک خط کے ذریعے فیصلہ جاری کیا جس کی ایک نقل ڈان نے حاصل کی اور اس فیصلے میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کے خلاف شکایت قابل عمل نہیں کیونکہ تحقیقات میں ان کے خلاف کوئی بھی غلط چیز نہیں ملی اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی پر یہ الزامات سابق فاسٹ بالر سرفراز نواز نے عائد کیے تھے جنہوں نے میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹریوز اور اخبارات میں شائع آرٹیکلز کے ذریعے پی سی بی کے سربراہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔پی سی بی نے سرفراز نواز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں پی سی بی چیئرمین کے خلاف ہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا ہے۔نیب کا فیصلہ نجم سیٹھی کے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کے لیے کیے گئے شاندار کاموں کا ھی منہ بولتا ثبوت ہے جہاں ان کے دور میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور ورلڈ الیون، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے دورے بھی شامل ہیں۔