Live Updates

لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر تحقیقات جاری، سابق چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز حافظ نعمان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی

منگل 22 مئی 2018 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر تحقیقات جاری، سابق چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز حافظ نعمان نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و سابق ایم پی اے حافظ نعمان کو نیب لاہور نے طلب کر رکھا تھا، مگر حافظ نعمان نے صحت خراب ہونے کی وجہ سے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، نیب ٹیم نے حافظ نعمان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ماننے سے انکار کردیاواضح رہے کہ حافظ میاں نعمان کا شمار مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

حافظ نعمان کو صبح 11 بجے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ نیب لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات