Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی ایچ کیو چنیوٹ آمد، ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا تفصیلی دورہ کیا

عوام کا ڈی ایچ کیو کے احاطہ میں شدید احتجاج انتظامیہ بے بس ہو گئی 2018 میں عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو 1سال میں نیا ہسپتال بنا دیں گے، شہباز شریف چنیوٹ تا فیصل آباد اور چنیوٹ تا سرگودھا ون وے روڈ بھی بنا کر دیں گے،جبکہ فیصل آباد روڈ کیلئے 2 ارب روپے مختص کر دئیے گئے ہیں نئی حکومت کے آتے ہی کام شروع ہو جائے گا

منگل 22 مئی 2018 22:34

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی ایچ کیو چنیوٹ آمد، ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا تفصیلی ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ڈی ایچ کیو چنیوٹ آمد،ضلع چنیوٹ کی لاکھوں عوام کو آئندہ انتخابات میں کامیابی پر نوازنے کا اعلان سنا دیا گیا۔عوام میں شدید مایوسی،مسائل کا شکار عوام کا ڈی ایچ کیو کے احاطہ میں شدید احتجاج انتظامیہ بے بس ہو گئی۔ زیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ اگر الیکشن 2018 میں عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو 1سال میں نیا ہسپتال بنا دیں گے،چنیوٹ تا فیصل آباد اور چنیوٹ تا سرگودھا ون وے روڈ بھی بنا کر دیں گے۔

جبکہ فیصل آباد روڈ کیلئے 2 ارب روپے مختص کر دئیے گئے ہیں نئی حکومت کے آتے ہی کام شروع ہو جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مفت دوائیں دی جارہی ہیں اور سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے لگنے والے انسینیریٹر پلانٹ کی وجہ سے ہسپتال کا کچرا ختم کرنے میں آسانی ہو گی اور آلودگی ختم ہوگی۔

عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف ہے لوگوں کی دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہے۔ہر شہری کو علاج کی بہترین سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،ہر آنے والا مریض وی وی آئی پی ہے۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں لوگوں کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور پنجاب بھرکی اسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں لگ رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگرعوام نی2018 میں کامیاب کیا توایک سال میں نیااسپتال بنائیں گے،ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے انسینریٹر کی تنصیب بیماریوں کے پھیلاؤ کے سد باب کو یقینی بنائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ضلعی ہسپتال چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں مرض کی تشخیص، مریض کے علاج اور بچاؤ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔عوام کی خدمت کے لئے زندگی وقف ہے، لوگوں کی دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ سرکاری ہسپتال میں آنے والا ہر مریض ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات