پشاور،ٹائون ٹو کے پی ٹی آئی کونسل ممبران کا ٹرانسفارمر مرمت فنڈپرپابندی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

منگل 22 مئی 2018 22:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ٹائون ٹو کے پی ٹی آئی کونسل ممبران نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ٹرانسفارمر مرمت کیلئے ٹینڈر شدہ فنڈ پیپلز پارٹی این ای27 کے امیدوار عاصمہ عالمگیر کی جانب سے پابندی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

ٹائون ٹو دفتر میں ٹائون ٹوکونسل ممبر جمشید خان ملازئی، سمیع اللہ ایڈوکیٹ، مصنف شاہ ، ملک ناصر، حرم شہزاد اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے این اے 27 کے امیدوار نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے یونین کونسلوں کے ٹرانسفارمر مرمت فنڈ الیکشن کمیشن سے بند کردیا کیاہے جبکہ رمضان المبارک میں ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں پی کے 67 پشاور، پی کے 66 پشاور، پی کے 68 پشاور اور پی کے 69 پشاور کے حلقہ جات کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہیں کیونکہ ان علاقوں کو ورسک ڈیم کی رائیلٹی کی رقم نہ ملنے سے بجلی بلز جمع نہیں ہورہی ہے اور اسی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں واپڈا پھر ٹرانسفارمر ی مرمت بھی نہیں کرتا ہے اور وزیراعلیٰ نے ٹرانسفارمر مرمت فنڈ ٹینڈر کرکے عوام کو رمضان المبارک اورگرمی میں سہولت دی ہے لیکن اب اس میں روٹے اٹھکا رہے ہیں جس کے بندش کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔