پشاور ، پسکو کی بجلی چوری کیخلاف مہم جاری ، شاہی باغ،بٹ خیلہ، درگئی،کینٹ بنوں میں 334کنکشنزپر بجلی چوری پکڑی گئی

منگل 22 مئی 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹر محمدامجد خان کی ہدایت پر بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے شاہی باغ سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 8 سنگل فیز اور تھری فیز میٹروں سے بجلی چوری پکڑی اسی طرح ٹاؤن 1,سرڈھیری,عمرزئی,داودزئی سب ڈویژنز کے علاقوںمیں چیکنگ کے دوران 163 گھریلو اورکمرشل میٹرو ں سے بجلی چوری پکڑی گئی،․اسی طرح سوات سرکل کے درگئی,بٹ خیلہ سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران درجنوں گھریلو اورکمرشل کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی․اسی طرح بنوں سرکل کے سرائے نورنگ ,اربن بنوں اورکینٹ بنوں سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران 120 کمرشل اورگھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․اسی طرح مردان سرکل کے شیخ ملتون اورکاٹلنگ سب ڈویژنز میں51 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔