Live Updates

یو این ڈی پی پروگرام کی 2017 رپورٹ نے صوبائی حکومت کی قلعی کھول دی ہے ، سینیٹر روبینہ خالد

تبدیلی کی دعویدارسرکارنے خیبرپختونخوا کو قرضوں میں ڈبوکرمزید دس سال پیچھے دھکیل دیاہے، نگہت یاسمین

منگل 22 مئی 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر روبینہ خالد اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت یاسمین اورکزئی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی قلعی کھول دی ہے ،تبدیلی کی دعویدارسرکارنے صوبے کو قرضوں میں ڈبوکرمزید دس سال پیچھے دھکیل دیاہے ۔

انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ خواتین رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی کے کارکن صوبائی ومرکزی قائدین کی قیادت میں مکمل طور پرمتحدہیں اور اس حوالے سے میڈیامیں محض پرکیاں اڑائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کیخلاف بول رہے ہیں پاکستان مخالف بیان دیکر انہوں نے بھارت دوست ہونے کا ثبوت دیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہرمحاز پرناکام ہوچکی ہے 90دن کی تبدیلی کاعوام کے ساتھ جو وعدہ کیاگیاتھا وہ ہواکاجھونکا ثابت ہوا اوراب جب کہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے تو پشاورشہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ20مئی بھی گزرگئی لیکن بی آرٹی مکمل نہ ہوسکا عوام ذلیل وخوارہورہے ہیں اورتاجرکاروبارچھوڑنے پرمجبورہوچکے ہیں ،صوبائی حکومت نے اپنے منشورمیں جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا انہوں نے کہاکہ عمران خان مزیدقوم کو گمراہ نہ کریں آئندہ انتخابات میں پی پی خیبرپختونخواسمیت چاروں صوبوں میں کلین سویپ کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات