بھارت نے فضائی بے لگام گھوڑے کو لگام ڈال دی، پرواز میں تاخیر پر کمپنی ہرجانہ ادا کرے گی

آن لائن ٹکٹ کااجرااور تاریخوں میں تبدیلی ومنسوخی پررعایت،24گھنٹے میںٹکٹ منسوخی پرکٹوتی نہیں ہو گی، جینت سنہا

منگل 22 مئی 2018 22:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بھارت کی مرکزی حکومت نے ایئر لائنز کی من مانی کے خاتمے اور بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالنے کے لئے بڑا اعلان کر دیا، آن لائن ٹکٹ کااجرااور سفرکی تاریخوں میں تبدیلی ومنسوخی پررعایت،24گھنٹے میںٹکٹ منسوخی پر کوئی چارج نہیں دیا جائے گا، ایئر لائنز کی غلطی سے پرواز میں تاخیر پرکمپنی مسافروں کو ہرجانہ ادا کریگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے ایئر لائنز کی من مانی ختم کرنے کیلئے ایوی ایشن سیکٹرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر ہوا بازی جینت سنہا نے منگل کوفضائی مسافروں کیلئے متعدد سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔آن لائن ٹکٹ کااجرااور سفرکی تاریخوں میں تبدیلی ومنسوخی پررعایت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

سنہا نے کہا کہ بکنگ سی24گھنٹے کے اندر ٹکٹ کی منسوخی پر کوئی چارج نہیں دینا ہوگاعلاوہ ازیں سفر کی تاریخ سی96گھنٹے پہلے تک ٹکٹ منسوخ کرنے پر بھی بھی کوئی اضافی چارج ادا نہیں کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایئر لائنز کی غلطی کی وجہ پرواز میں تاخیر ہوتوکمپنی مسافروں کو ہرجانہ ادا کریگی۔ اگر پرواز اگلے دن تک منسوخ ہوتی ہے تو بغیر کسی چارج کے مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرانے کا بندوبست کرنا ہوگا۔ کنیکٹنگ فلائٹ چھوٹ جانے پر بھی کمپنی کو ہرجانہ دینا ہوگا۔پرواز مزید تاخیر ہونے کی حالت میں مسافروں کو ٹکٹ منسوخ کرانے کا حق ہے۔ انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس دی جائیگی۔اس سلسلے میں کابینہ میں سفارش پیش کی گئی ۔ آئندہ 2ماہ میں کابینہ سے منظوری کے بعداسے نافذ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :