بھارت،سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جسم میں چپ نصب کرا دی،ماڈل کا اپنے دوست پر الزام

آر ایف آئی ڈی چپ کو آسانی سے انجیکشن کے ذریعے جسم میں اتار ا جا سکتا ہے

منگل 22 مئی 2018 22:20

بھارت،سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جسم میں چپ نصب کرا دی،ماڈل کا اپنے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) متاثرہ ماڈل نے اپنے دوست پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دوست نے سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے بیہوشی کی حالت میں اس کے جسم میں چپ نصب کرا دی ،آر ایف آئی ڈی چپ کو آسانی سے انجیکشن کے ذریعے جسم میں اتار دیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ماڈل گرل کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا معاملے سامنے آیا ہے ۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ دوست نے بیہوشی کی حالت میں اس کے جسم میں چپ نصب کرا دی اس کے ذریعے وہ مختلف سرگرمیوں پر نظر رکھ رہا تھا جس کی شکایت ڈی سی پی سے کی۔پولیس کے مطابق متاثرہ ماڈل میوروہار فیس 1میں رہائش پذیر ہے۔ وہ مشہور کمپنی کیلئے ماڈلنگ کرتی رہی ۔2012 میں ممبئی سے دہلی آتے ہوئے طیارے میں ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی اور رفتہ رفتہ گہرے دوست بن گئے۔

(جاری ہے)

وہ غازی آباد کے اندرا پورم میں کرائے کے فلیٹ میں رہنے لگے۔2015 میں کسی بات پر تنازع پیدا ہوجانے سے علیحدگی اختیار کرلی۔متاثرہ ماڈل کا الزام ہے کہ ساتھ رہنے کے دوران ملزم نے کار میں جی پی ایس لگوادیا ۔ 2015میں علیحدگی کے بعد سرائے کالے خان کے قریب سڑک کے کنارے کار پارک کرکے آرام کرنے لگی تبھی دوست وہاں پہنچا اورنقلی چابی سے کار کا دروازہ کھول کر اسے بیہوش کیا اور جسم کے 3حصوں پر چپ نصب کرادی۔متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کے جسم میں آر ایف آئی ڈی چپ نصب کرادی گئی جسے آسانی سے جسم میں انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاسکتا ہے۔یہ چپ چاول کے دانے کے برابر ہوتی ہے جسے چند سیکنڈ میں جسم میں آسانی سے نصب کی جاسکتی ہے۔