بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنارہی ہیں، وزیراعظم

حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام پر مظالم کو اجاگر کیا گیا، کشمیری عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا آزاد کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب

منگل 22 مئی 2018 22:10

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنارہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنارہی ہیں، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام پر مظالم کو اجاگر کیا گیا، کشمیری عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت آزاد کشمیر کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے جاں بحق افراد کیلئے بھی دعا کی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنارہی ہیں، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کونسل کو او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام پر مظالم کو اجاگر کیا گیا، کشمیری عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔