دینی قوتیں بیدار ہوگئی ہیں اب سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے، صابرحسین اعوان

منگل 22 مئی 2018 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ دینی قوتیں بیدار ہوگئی ہیں اب سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے،پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن و سنت کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا جو عناصر دینی اقدار اور نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے اور ملک کو لبرل بنانے کی سوچ رکھتے ہیں ایم ایم اے ان کا ہر محاز پر مقابلہ کرے گی ، آئندہ انتخابات میں مذہبی طبقات کا ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا ۔

وہ بریگیڈیئر (ر) محمد یونس کے رہائش گاہ پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اعزاز میںدیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم خواب دکھانے والوں کے دھوکے میںمزیدنہیںآئیں گے ۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل پارٹیاں بدلنے والوں کے مدمقابل ایسا اتحاد ہے جو آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب ایم ایم اے کی باری ہے اور متحدہ مجلس عمل ان شاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی ،تقریب میں بریگیڈئیر (ر)محمد یونس ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ، این اے 28 امیر افتخار خان ، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال ، نائب امراء ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران بھی موجو د تھے ۔

صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے ہی موثر دینی جماعتوں کا اتحاد ہے،عوام آئندہ انتخابات میں پانچوں دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں پہنچائیں گے۔ تبدیلی اور روٹی کپڑا ور مکان کے نعروں پر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اب صرف نظام مصطفی کی بات ہوگی اورمہریں کتاب کے نشان پر لگیں گی۔انہوںنے کہاکہ بہت جلد پشاو رمیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کرر ہے ہیں ۔