Live Updates

امید ہے آئندہ انتخابات میںپی ٹی آئی بلوچستان میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کر لے گی، عامر ڈوگر

پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اس ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے، پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، پی ٹی آئی رہنما کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 مئی 2018 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ امید ہے کہآئندہ انتخابات میںپی ٹی آئی بلوچستان میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کر لے گی،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اس ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے، پی ٹی آئی پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اس ملک کی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے اسی لیے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر ہے ہیں۔ پی ٹی آئی پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور ہمیں اچھے امیدواروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، اس وقت انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی بات کرنا قبل ا وقت ہو گا۔ امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کر لے گی۔ سندھ میں بھی کچھ جماعتیں ہیں جن سے اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات